وزیراعظم نے تاریخ ساز کسان پیکیج دیا،عمران خان نے اسے رکوانے کی کوشش کی‘ شہبازشریف،پنجاب میں چاول اور کپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کو 40ارب روپے کی خطیر رقم سے مالی امداد کی ادائیگی شروع،وزیراعلیٰ پنجاب کانارووال اور شیخو پورہ کا دورہ ، کسان پیکیج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے،بنی گالہ میں بیٹھ کرعمران خان کو غریب کاشتکاروں کے دکھ کا احساس ہونا چاہیئے تھا، 11لاکھ80ہزار کسانوں کو مالی امدادملے گی،کسان کی خوشحالی سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا، اناج اگانے والے کاشتکار ہمارے سر کا تاج ہیں،ہر نقصان کا ازالہ کرینگے، امدادی رقوم کی تقسیم میں خیانت ہر گز برداشت نہیں کرونگا ،غلط کام کرنیوالے گھر جائینگے،شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے گا، اقبال کے پیغام حرکت و عمل کو محض یوم اقبال تک محدود رکھنے کی بجائے اس پر سارا سال عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے ،مسلسل محنت سے قوم کی تقدیر بدل دینگے،پاکستان کو دنیا کے نقشے پر عظیم طاقت بنائینگے:وزیراعلیٰ کا نارووال اورشیخوپورہ میں خطاب
منگل 10 نومبر 2015 08:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز نارووال اور شیخو پورہ کا دورہ کیا اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے تاریخ ساز کسان پیکیج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔وزیراعلیٰ نے چھوٹے کاشتکاروں کے لئے بنائے گئے ادائیگی مراکز کا بھی معائنہ کیا اور امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نارووال اور شیخوپورہ میں کاشتکاروں کو امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے فروغ کے بغیر پاکستان کی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ کسان کی خوشحالی سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف نے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے تاریخی کسان پیکیج دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کروڑوں کسان پاکستان کے عوام کیلئے اناج اگاتے ہیں اورہمارے کسان ہمارے سروں کے تاج ہیں جو زمین سے اناج پیدا کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ہر نقصان کا ازالہ کریں گے اوراس ضمن میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا کسان پیکیج کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدام ہے۔ کسان پیکیج پر عملدرآمد کیلئے پنجاب میں 40 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو کھاد کی بوری پر 500 روپے سبسڈی دی گئی ہے۔کپاس اور چاول کے چھوٹے کاشتکاروں کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے امداد دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کو مالی امداد کی ادائیگی اور دیگر فلاحی پروگراموں میں شفافیت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ شفافیت برقرار نہ رکھنے والے افسروں کو گھر بھیج دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے کسان پیکیج کو رکوانے کی کوشش کی۔ بنی گالہ میں بیٹھ کرعمران خان کو غریب کاشتکاروں کے دکھ کا احساس ہونا چاہیئے تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عالمی سطح پر زرعی اجناس کی کساد بازاری کے پیش نظر کسانوں کیلئے تاریخ ساز کسان پیکیج دیاہے۔ عمران خان نے اس تاریخی پیکیج کو رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست پر کسان پیکیج پر عملدرآمدروک دیاتھاتاہم حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ وزیر اعظم کسان پیکیج کے تحت صوبہ پنجاب میں کسانوں کو کھاد، چاول اور کپاس پر40ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جفا کش اور محنت کش کسان آنے والے وقتوں میں40ارب کی سبسڈی کو 400ارب روپے میں بدل دینگے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کسان پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں چاول اور کپاس کے چھوٹے کاشتکارو ں میں40ارب روپے کی خطیر امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز ہوچکا ہے ،اس تاریخی ساز زرعی پیکیج سے لاکھوں خاندان مستفید ہونگے ۔ صوبہ بھر میں 5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے چاول اور کپاس کے کاشتکاروں کی مالی معاونت اور کھاد میں 500روپے فی بوری سبسڈی سے کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے جس سے شعبہ زراعت اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے باہمی اشتراک سے کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد ، کپاس اور چاول کی کاشت کیلئے دی جانے والے امدادی رقوم کے پیکیج سے صوبہ بھر میں 11لاکھ80ہزار کسان مستفید ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے کسان پیکیج کو عملی جامہ پہنانے کیلئے 20ارب روپے وفاقی حکومت جبکہ20ارب روپے حکومت پنجاب نے فراہم کئے ہیں جو کہ ہمارے محنتی اور جفاکش کسان آنیوالے وقتوں میں400ارب روپے میں بدل دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع نارووال میں امدادی پیکج کے تحت 43ہزار528کسانوں میں تقریبا1ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جارہی ہے اوراس کام کا آغاز کردیا گیاہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ زرعی پیکیج کی تقسیم میں خیانت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسان پیکیج کی تقسیم میں قصداََ کوتاہی برتنے والے افسران کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب بھر میں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “ کے تحت 50ارب کی لاگت سے دیہات میں پختہ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت نارووال کے دیہات کی سڑکوں کیلئے50کروڑ روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ اڑھائی سالوں میں صوبے کے دیہی علاقوں کے ساڑھے تین کروڑ افراد کو پینے کا صاف پانی مہیاکرنے کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پانی، کوئلے ، شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبوں کا آغا ز کردیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ 2017ء کے آخر تک ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور بجلی کی فروانی سے نہ صرف سکولوں ، کالجوں میں چھائے اندھیرے چھٹ جائیں گے بلکہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے گا ، کسانوں کے ٹیوب ویل چلیں گے اور ملکی معیشت کا پہیہ گھومے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں چھوٹے کسانوں کو امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں 1لاکھ 91ہزار233ایکڑزمین کے 30253 محنت کش مالکان کو کسان پیکج کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔پنجاب کے کسانوں کیلئے40ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے اس سال بجٹ میں 50ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے شیخوپورہ میں سڑکوں کیلئے 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے رواں مالی برس میں پنجاب حکومت نے 15ارب روپے رکھے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر شیخوپورہ میں ایک سال میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کسان کے درد کو سمجھتے ہیں۔اسی لئے انہوں نے اربوں روپے کا کسان پیکیج دے کرکسان دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کسان پیکیج خوشحالی کا ضامن ہے اورپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسانوں کے دکھ کو سمجھ کر اس پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف یوم اقبال کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کے ابدی پیغام پر عمل پیرا ہوکر ترکی، ملائیشیا ، ایران اور دیگر اسلامی ممالک ترقی کی منازل طے کررہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میری ہدایات پر آج یوم اقبال پر صوبہ کے کالجوں اور سکولوں میں تقاریب منعقد کی جارہی ہیں تاکہ نئی نسل کو اقبال کے ابدی پیغام سے روشناس کروایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے پیغام حرکت و عمل محض یوم اقبال تک محدود رکھنے کی بجائے اس پر سارا سال عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت سے قوم کی تقدیر کو بدلہ جا سکتا ہے۔ علامہ اقبال کا پیغام آج بھی تروتازہ ہے۔ ہمیں یوم اقبال پراقبال کے خودی کے پیغام کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال قابل فخر شاعر اور عظیم فلاسفر ہیں ۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نہ صرف ایشیا ء بلکہ پوری دنیا کو متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر عظیم طاقت بنائیں گے۔ ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔نارووال میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیر اعظم کسان پیکیج کے تحت ضلع نارووال میں 43ہزار 825کسانوں میں 92کروڑ 36لاکھ53ہزار روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب کے دوران ضلع شیخوپورہ میں کسان پیکیج کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 10 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
گورنر پنجاب نے سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی ، اکیڈمی کا سامان اور دیگر اشیاء کو دو روزکے اند ر اٹھانے کا حکم بصورت دیگر سامان ضبط کرلیا جائیگا ، نوٹیفکیشن ،سعید اجمل نے اکیڈمی ... مزید
-
وزیراعظم نے تاریخ ساز کسان پیکیج دیا،عمران خان نے اسے رکوانے کی کوشش کی‘ شہبازشریف،پنجاب میں چاول اور کپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کو 40ارب روپے کی خطیر رقم سے مالی امداد کی ادائیگی شروع،وزیراعلیٰ پنجاب ... مزید
-
تحریک انصاف نے ہم سے سپیکر کا ووٹ مانگا نہ ہی پی ٹی آئی نے سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے ہمیں یہ بتایا گیا،سراج الحق
-
جینکوز کی ہیٹ ریٹنگ کرنے سے ہزاروں یونٹس بی ٹی یو کا فرق سامنے آیا،عابد شیر علی، آئل مافیا کی لوٹ مار ختم کرنے میں مدد ملی ، بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہوگی،وزیر مملکت بجلی کا سینٹ میں آئی پی پیز کی کارکردگی ... مزید
-
پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ،چیئرمین سینٹ کا تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان ،پی آئی اے کی تباہی کا ذمہ داری زیادہ سٹاف،پائلٹس کا ہڑتال ، یونینز کی مطالبات ہیں،فرحت اللہ بابر،بہتری ... مزید
-
لاہور، گھرکی ہسپتال کے نزدیک آئل ڈپو میں زوردار دھماکہ ‘ 5 افراد موقع پر جاں بحق ،جاں بحق ہونیوالے افراد بری طرح جھلس گئے تھے‘ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا‘ آئل ڈپو پر ٹینکر پھٹنے کی آواز دور دور ... مزید
-
چنیوٹ ،بلدیاتی الیکشن، امیدوار کا انوکھا طریقہ” ووٹ نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی“ ووٹرز میں خوف وہراس پھیل گیا ،ووٹرز جان بچانے کی خاطر پولیس کی خدمات لینے پر مجبور
-
دہشت گردوں کی دھمکیاں، چوہدری محمدسرور نے سیکورٹی فراہمی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط لکھ دیا
-
بھارتی ایجنسی ”را“ سے تعلقات کا شعبہ ، کراچی پولیس نے تحقیقات کیلئے بلدیاتی اداروں سے 300گھوسٹ ملازمین کا ڈیٹا حاصل کرلیا
-
برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف نعرہ تحریر ،مودی کو ہٹلر سے تشبیہہ ،مودی کا خیر مقدم نہیں کرتے
-
اردن میں فائرنگ سے دو امریکی فوجی اہلکار ہلاک
-
حدت ایک ڈگری کے اضافے کی حد عبور کر جائیگی،محکمہ موسمیات برطانیہ
-
ریاست بہار میں انتخابات ،غلط رپورٹنگ کرنے پر بھارتی چینل نے معافی مانگ لی،رواں سال دنیا بھر میں انتخابی نتائج کے حوالے سے پول غلط ثابت ہوئے اوربھارت میں بھی ایسا ہی ہوا، پرینائے رائے
-
اسلحہ اسکینڈل ،سری لنکا کے وزیر برائے پولیس مستعفی
-
لبنان: اسرائیل کے لیے جاسوسی میں ملوث گروہ گرفتار،اہم شخصیات اور حساس تنصیبات پکڑے گئے جاسوسوں کے اہم اہداف تھے
-
عالمی حدت کے باعث آئندہ پندرہ برسوں کے دوران مزید 10 کروڑ افراد غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔ عالمی بنک کی رپورٹ
-
سعودی عرب میں تین ایرانیوں کے سر قلم کر دیے گئے، تینوں ایرانی مجرموں کو یہ سزا ملک کے مشرقی بندرگاہی شہر دمام میں دی گئی، جہاں تلوار سے ان کے سر قلم کیے گئے،رواں سال سزائے موت پانے والو ں کی تعداد ... مزید
-
ایاز صادق 268 ووٹ لیکر دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب، شفقت محمود نے 31 ووٹ حاصل کئے، 300 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا،ایک ووٹ مسترد،قائم مقام سپیکر نے نو منتخب سپیکر سے عہدے کا حلف لیا،ایاز صادق ... مزید
-
پاکستان میں دہشت پھیلانے والے جتھوں کو کسی صورتحال بر داشت نہیں کیاجائیگا، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ،آخری دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، محمد نواز شریف
-
بھارتی عزائم کو اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں بے نقاب کیاجائیگا،سرتاج عزیز،وزارت خارجہ نے نریندرمودی کے پاکستان توڑنے کے اعتراف کاجواب دیا ،قومی اسمبلی نے متفقہ مذمتی قراردادمنظورکی،مشیرخارجہ،بھارتی ... مزید
-
قطر سے ایل این جی معاہدہ رواں ماہ طے پا جائے گا،شاہد خاقان عباسی، درآمد دسمبر2015ء میں شروع ہوگی،فاقی وزیر پٹرولیم کی دوحہ میں میڈیا سے گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ نے سابقہ اراکین پارلیمنٹ اور انکے اہلخانہ کیلئے وی آئی پی سہولیات کی فراہمی بارے قرارداد ختم کردی ،قرارداد پیش کرنے والے چھ سینیٹرز ایوان سے غیر حاضر رہے، تین سینیٹرز نے دستبرداری ... مزید
-
بیرونی قرضے لیکر عوام کو غلام بنایا جارہا ہے، عمران خان،ہم جمہوری انداز میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، گفتگو
-
تحریک انصاف نے”دھاندلی“ کی جگہ” فراڈ“ کا لفظ استعمال کرنا شروع کر دیا،عام الیکشن اور ضمنی الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرا مرحلہ میں ناکامی پرحکومت کے خلاف بیان بازی کی نئی حکمت ... مزید
-
عوامی تحریک کے سنیئر عہدیداروں کی پرویز مشرف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ پر تبادلہ خیال ،متحد اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہو سکتی ہے ،سابق صدر
-
40ارب کے نئے ٹیکس اگلے ماہ سے لگیں گے،ڈیزل پر44فیصدٹیکس لے رہے ہیں ،اسحاق ڈار ،راچی آپریشن جاری رہے گا،آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو
-
افغانستان سے متعلق وزارتی کانفرنس دسمبرکے دوسرے ہفتے اسلام آبادمیں ہوگی، بھارت سمیت 31ممالک کودعوت نامے بھجوا دئیے دیئے
-
(ن)لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر اور شو رومز پر چھاپے ،9لاکھ پاؤنڈ برآمد ،امین مرزا پر آمدنی خفیہ رکھنے اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں، ٹیکس چوری کا معاملہ بڑا پیچیدہ ہے اس لیے تفتیش میں طویل ... مزید
-
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی اور اور ن لیگ کی عدالتی جنگ تاحال جاری ، سعد رفیق کے حلقے میں دھاندلی کے مقدمے کی دوبارہ سماعت آج شروع ہوگی ،حامد خان نے جلد سماعت کی درخواست دے رکھی ہے
-
ایاز صادق سے ذاتی اختلاف نہیں ہے ہم نظام کو ٹھیک کرنے کی بات کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی، پچھلے ڈھائی سال میں ایوان کے اندر اپوزیشن جماعتیں موجود ہونے کے باوجود اپنا فعال کردار ادا نہیں کر رہیں ،میڈیا ... مزید
-
نواز حکومت کی اڑھائی سالہ کارکردگی بدعنوانی،اقرباپروری اوربدانتظامی سے بھر ی پڑ ی ہے، تحر یک انصا ف ، لوڈشیڈنگ جاری،برآمدات میں کمی،محصولات اہداف سے کم، بڑے منصوبوں میں عدم شفافیت،لاگت میں بے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.