ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں350روپے کی کمی ریکارڈ

جمعرات 12 نومبر 2015 04:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء) پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونا ایک با ر پھر39ہزار روپے کی سطح سے کم ہو کر38ہزار روپے کی سطح پر آگیا ۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1089ڈالر پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت میں350روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت 45ہزار750روپے سے کم ہو کر45ہزار400روپے پر آگئی اسی طرح 300روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 38ہزار914روپے ہو گئی جبکہ پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت670روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی