حلب کا اہم ہوائی اڈہ شامی فوج نے آزاد کرا لیا،ائر بیس کا داعش نے ایک سال سے محاصرہ کر رکھا تھا

جمعرات 12 نومبر 2015 04:39

دمشق ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء )شام کی سرکاری فوج نے شمالی صوبے حلب کی ایک بڑی فوجی ائر بیس کو دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے جنگجووٴں کے تسلط سے آزاد کرا لیا ہے۔ داعش نے تقریباً ایک سال سے ائر بیس کا محاصرہ کر رکھا تھا۔موقع پر موجود ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ شامی فوجیوں کا ایک گروپ خوریز ہوائی اڈے کے مغربی علاقے میں مورچہ زن داعش کے جنگجووٴں کی صفوں کو چیرتا ہوا اندر داخل ہوا، جس کے بعد فوج بیس کے اندر داخل ہوئی۔

(جاری ہے)

"فوٹو گرافر کا مزید کہنا تھا "کہ شامی فوجیوں نے اس 'فتح' کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی۔"شام کے سرکاری ٹی وی نے ہوائی اڈے کے باہر سے اس کامیابی پر براہ راست نشریات پیش کیں اور اس پیش رفت کو بڑی فتح کے طور پر سراہا۔ لائیو کوریج کے دوران دعوی کیا گیا کہ "اس کارروائی میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔"یاد رہے کہ خوریز ہوائی اڈے پر پہلے بشار الاسد کے مخالف باغیوں کا قبضہ تھا لیکن 2014 کے موسم بہار سے داعش نے اسے اپنے زیر نگیں کر رکھا تھا۔ائر بیس کے گرد ونواح کے علاقوں میں داعش کے جنگجووٴں کی تاحال موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :