افغانستان‘ سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ‘ آٹھ فوجی ہلاک ‘ متعدد زخمی

جمعرات 12 نومبر 2015 04:38

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء) افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 8 فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے مختلف صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشنز کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جھڑپوں میں آٹھ طالبان ہلاک جبکہ متعدد طالبان زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے متعدد طالبان کو گرفتار بھی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :