مریم نوازکا پراجیکٹ،معین الدین وانی ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ تعینات،محی الدین وانی کو امریکی امدادکی دیکھ بھال اور استعمال کیلئے ایف ڈی ای کے ڈی جی پر خاص آدمی کو تعینات کرنیکا ٹاسک دیا گیا تھا،مریم نواز نے ڈاکٹرطارق فضل کو ان سکولوں کی نشاندہی کا ٹاسک دیدیا ہے جن کی تعلیم کا معیا ر بہتر بنایا جاسکے،زرائع

جمعرات 12 نومبر 2015 04:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء )مریم نوازکے پراجیکٹ کوکامیاب کرانے اور بہت جلدامریکہ سے آنیوالی بھاری تعلیمی امداد کا پہرہ دینے کے لیے وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری محی الدین وانی کے بھائی معین الدین وانی کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کے عہدہ پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محی الدین وانی مریم نواز کے اعتماد کے افسر ہیں اور انہیں یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ امریکہ سے آنیوالی امدادکی مناسب دیکھ بھال اور اس کے استعمال کے لیے ایف ڈی ای کے ڈی جی پر بھی کسی خاص آدمی کو تعینات کیا جائے جس پروزیر اعظم کے پریس سیکرٹری کے بھائی کو عہدہ سے نواز دیا گیا جوکہ مشعل اوباماکی خصوصی دلچسپی سے آنیوالی امداد مناسب جگہ پر استعمال کریں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرطارق فضل کو بھی مریم نواز نے ٹاسک دیا ہے کہ ایسے سکولوں کی نشاندہی کی جائے جن کوامداد دی جائے اور وہاں تعلیم کا معیا ر بھی بہتر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :