برلن : دہشت گردی کے شبے میں گرفتار تینوں افراد رہا

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:35

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء)جرمن دارالحکومت میں دہشت گردی کے شبے میں گرفتار کیے جانے والے تینوں افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان تینوں کے پاس سے کوئی خطرناک شے برآمد نہیں ہوئی اور نہ ہی تفتیش کے دوران کوئی مشتبہ معلومات سامنے آئیں ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک شامی اور تیونس کے ایک شہری کو جمعرات کو جبکہ تیسرے مشتبہ شخص کو جمعے کی صبح گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک گاڑی اور برلن کی ایک مسجد کی تلاشی لی تھی۔ قبل ازیں حکام نے بتایا تھا کہ یہ تینوں کسی دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔