انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دے کر سیریز 2 صفر سے اپنے نام کرلی،قومی ٹیم 173رنز کے جواب میں مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 169رنز بنا سکی، احمد شہزاد 28، شعیب ملک 26 اور شاہد آفریدی 24رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے،پلنکٹ نے 3وکٹیں حاصل کیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 08:53

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء)انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دے کر سیریز 2 صفر سے اپنے نام کرلی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور الیکس ہیلز نے اننگزشروع کی اور 32 رنز کا آغاز فراہم کیا دونوں اوپنرز کو شاہد آفریدی نے بالترتیب 29 اور 11 رنز پر پویلین بھیجا جب کہ جوئے روٹ 20 رنز بنانے کے بعد آوٴٹ ہوئے، جیمز ونس نے 24 گیندوں پر 38 رنز کی تیز اننگزکھیلتے کھیلنے کے بعد آفریدی کے ہاتھوں کی آوٴٹ ہوئے اور پہلے میچ کے مین آف دی میچ سیم بلنگ محض 11 رنز بناسکے۔

کپتان جوز بٹلر 22 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جب کہ لیام پلنکٹ 1، ڈیوڈ ویلے 4 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کپتان شاہد آفریدی نے میچ میں 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں یوں وہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے انہوں نے 86 وکٹیں لے کر سعید اجمل کا ریکارڈ توڑ دیا جب کہ انور علی 2، سہیل تنویر، شعیب ملک اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ احمد شہزاد نے 28رنز، شعیب ملک نے 26 اور شاہد آفریدی نے 24رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ نے 3جبکہ راشد اورووکس نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس میچ میں کامیابی کے بعد انگلینڈ نے تین میچز کی سیریز 2صفر سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ عنوان :