گلگت بلتستان کی سپریم اپیلیٹ کورٹ کا پی آئی اے کی گلگت ،سکردو سروس پر از خود نوٹس ، موسم گرما کے آغاز تک فضائی سروس بند کرنے کا حکم

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:16

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء) گلگت بلتستان کی سپریم اپیلیٹ کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی گلگت ،سکردو سروس پر از خود نوٹس لیتے ہوئے موسم گرما کے آغاز تک فضائی سروس بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جمعہ کوسرکاری ٹی وی کے مطابق گلگت ، سکردو پی آئی اے سروس شروع کرنے کے حوالے سے سپریم اپیلیٹ کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران پی آئی اے کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ موسم گرما کے شروع کے ہی فضائی سروس شروع کی جائے گی، اس سے قبل موسم سرما میں فضائی سروس کو مکمل طور پر بند رکھاجائے گا، موسم سرما میں دھند اور پہاڑوں پرشدید برفباری کی وجہ سے حادثے کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ ڈاکٹر رانا محمد شمیم کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

متعلقہ عنوان :