نائیجیریا میں بوکوحرام کا حملہ،فائرنگ ،100گھر نذر آتش،18ہلاک،زخمی

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:38

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء)نائیجر میں بوکوحرام کے حملے میں 18افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ جنگجوؤں نے 100گھروں کو نذرآتش کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے جنوب مشرقی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے کھلے عام ہتھیاروں کا استعمال کیا اور 100سے زائد گھروں کو نذرآتش کر دیا۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی میں 18افراد ہلاک جبکہ 11شدید زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس فروری سے لے کر اب تک جنگجوؤں اور فورسز کے مابین 50مرتبہ لڑائی ہوچکی ہے، جبکہ خوف وہراس کے باعث 150اسکول بھی بند کیے جاچکے ہیں، جس کی وجہ سے 12ہزار یا اس سے زائد افراد متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :