سی اے اے نے قطرکی مددسے لاہورائیرپورٹ پرجدیدسسٹم نصب کردیا، دھندمیں بھی جہازلینڈکرسکتے ہیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطرکی مددسے لاہورائیرپورٹ پرجدیدسسٹم نصب کردیا،اب دھندمیں بھی جہازلینڈکرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہورکے علامہ اقبال ائیرپورٹ پرجدیدآئی ایل ایس لائٹنگ سسٹم نصب کردیاگیا،اس سسٹم کے لگنے سے دھندکے موسم میں جہازوں کی باآسانی لینڈنگ کرسکیں گے ،سابق ڈی جی سول ایوی ایشن فاروق رحمت اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مشیرہوابازی شجاعت عظیم کایہ بڑاکارنامہ ہے کہ انہیں قطرنے جدیدسسٹم فراہم کیاہے ،اگرضرورت پڑی توسول ایوی ایشن یہ سسٹم دوسرے ائیرپورٹس پربھی نصب کرسکتاہے اس آئی ایل ایس سسٹم کے لگنے کے بعد50میٹرحدنگاہ تک جہازلینڈکرسکتاہے