برسلز ، جامع مسجد سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ سے آٹا نکل آیا ، سیکورٹی اہلکاروں نے آپریشن ختم کردیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:37

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء)یلجیم کے دارالحکومت برسلز کی جامع مسجد سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ سے آٹا نکل آیا ،جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے آپریشن ختم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی جامع مسجد سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ سے آٹا نکل آیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے کئی روز سے جاری آپریشن ختم کوکردیا ہے،برسلز میں یورپی یونین ہیڈ کواٹرز کے قریب واقع جامع مسجد کے امام نے سفید پاوڈر سے بھرے مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی۔

پولیس نے اسلامک کلچرل سینٹر کو گھیرے میں لے لیا اور مسجد بھی خالی کرالی۔ جس کے بعد مشتبہ پیکٹ تجزیے کے لے لیبارٹری بھیجا گیا۔ تجزیے سے پتا چلا کہ پیکٹ میں سفید پاوڈر کوئی دھماکا خیز موادنہیں ہے وہ پاکستانیوں کی خوراک آٹا ہے۔ جس کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا۔