مسلسل چارروز تک ڈالر کے سامنے ڈٹے رہنے والا پاکستانی روپے کی قدر گھٹ گئی

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں مسلسل چارروز تک ڈالر کے سامنے ڈٹے رہنے والا پاکستانی روپے کی قدر جمعہ کو گھٹ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر2پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 105.50روپے سے بڑھ کر105.52روپے اور قیمت فروخت 105.55روپے سے بڑھ کر105.57روپے ہو گئی اسی طرح 30پیسے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106روپے سے بڑھ کر106.40روپے اور قیمت فروخت106.30روپے سے بڑھ کر106.60روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت برطانوی پاونڈ کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید160.30روپے سے بڑھ کر160.50روپے اور قیمت فروخت 161.30روپے سے بڑھ کر161.50روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت خرید 112.80روپے اور قیمت فروخت 113.80روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں بالترتیب5،5پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدسعودی ریال کی قدر28.45روپے ہو گئی اور یو اے ای درہم کی قدر 29.30روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :