مصر ، صحرائے سینا ئے میں سیکورٹی فورسزکا آپریشن 26 عسکریت پسند ہلاک ، 25 گرفتار

منگل 5 جنوری 2016 09:26

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء) مصر کے صحرائے سینا میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 26 عسکریت پسندہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد سامیر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے افاہ ، شیخ زوائداور العارش میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں 26 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 25 کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران پانچ غیر لائسنس یافتہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی تباہ کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :