شمالی کوریا کے پاس دس جوہری بم بنانے کے لئے کافی پلوٹونیم موجود ہے ، جنوبی کوریا

جمعرات 12 جنوری 2017 17:45

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس دس جوہری بم بنانے کے لئے کافی پلوٹونیم موجود ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال کے آخر تک ہتھیار ساختہ پچاس کلوگرام پلوٹونیم حاصل کر لی تھی جو کہ دس جوہری بم بنانے کے لئے کافی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کی ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔