دہشتگردی کا خطرہ ترکی میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

جمعرات 12 جنوری 2017 17:42

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) ترک دارالحکومت انقرہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئندہ ایک ماہ تک کے لیے یہ پابندی پارلیمان میں متنازعہ نئے آئین کے حوالے سے جاری بحث کی تناظر میں عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک حکومتی بیان کے مطابق یہ پابندی خفیہ ایجنسیوں کی ان اطلاعات کے بعد عائد کی گئی ہے، جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے اجتماعات کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :