کیمیکل حملے کے پندرہ سے بیس منٹ بعد کم جونگ نام مر گیا تھا، ملائیشیائی وزیر صحت

پیر 27 فروری 2017 11:34

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء)ملائیشیا کے وزیر صحت ایس سبرامنیم نے بتایا کہ کم جونگ نام کے چہرے پر وی ایکس حملے کے پندرہ سے بیس منٹ بعد ہی اْن کی ہلاکت ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

ملائیشین وزیر صحت کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل نام کو جس انداز میں ہلاک کیا گیا تھا، اْس کی پوری صورت حال سامنے آ گئی ہے۔ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اْن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل کے بعد لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔ فرانزک ماہرین کے مطابق نام کی موت زہریلے مادے کے حملے کے نتیجے میں ہونے والے شدید فالج اٹیک کے باعث ہوئی تھی۔