نائجیریا سے اغوا ہونے والے دو جرمن رہا

پیر 27 فروری 2017 11:32

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء)شمالی نائجیریا سے بدھ کے روز اغوا کیے جانے والے دو جرمن ماہرینِ آثار قدیمہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اتوار کے دن بتایا کہ اغواکاروں نے ہفتے کی رات صوبے کاڈونا کی ایک شاہراہ پر ان دونوں جرمن باشندوں کو چھوڑ دیا تھا۔ پولیس ترجمان عثمان علیو کے مطابق دونوں محققین خیریت سے ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا ان کی رہائی کی خاطر کوئی تاوان دیا گیا ہے۔ مغربی افریقی ممالک میں تاوان کے لیے غیر ملکیوں کو اغوا کرنا ایک معمول کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :