پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف عہدے سے محروم ہوجائیں گے‘نعیم الحق

دونوں بھائی سیاست سے بھی آٹ ہوجائیں گے‘ہمیں بس عدالتی کے فیصلے کا انتظار ہے، امید ہے آئندہ ہفتے میں فیصلہ ہوجائے گا‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 23:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر فروری ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف عہدے سے محروم ہوجائیں گے اور یہ ہی نہیں دونوں بھائی سیاست سے بھی آٹ ہوجائیں گے‘ہمیں بس عدالتی کے فیصلے کا انتظار ہے، امید ہے آئندہ ہفتے میں فیصلہ ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹان اور متنازعہ خبر پر پردہ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں بس عدالتی کے فیصلے کا انتظار ہے، امید ہے آئندہ ہفتے میں فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد شریف خاندان پر کرپشن ثابت ہونے کے باعث وزیراعظم اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اورمیاں برادران سیاست سے آٹ ہوکر گھر کو چلتے بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلی پنجاب کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے اسمبلی میں پیش کیا جسے سپیکر صاحب نے مسترد کردیا اور ہماری بات نہیں سنی گئی یہی وہ وجہ تھی جس نے ہمیں وزیراعلی شہباز شریف کیخلا ف ہائیکورٹ سے رجوع کر نا پڑا ۔.