جرائم پیشہ افراد انسان کے بچے بن جائیں، لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ہیں‘سردارنبیل گبول

اب ہم ان کی لاشیں اٹھائیں گے‘ لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ہیں ،میں لیاری والوں کو شاباشی دیتا ہوں ‘ صحافیوں سے گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر فروری ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مر کزی راہنما سردارنبیل گبول نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد انسان کے بچے بن جائیں، لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ہیں، اب ہم ان کی لاشیں اٹھائیں گے‘ لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ہیں ،میں لیاری والوں کو شاباشی دیتا ہوں انہوں نے اس حالت میں بھی لیاری کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے‘لیاری کے نوجوانوں کو کم سے کم دس ہزار نوکریاں دی جائیں۔

سردار نبیل گبول نے لیاری میں پیپلزپارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا جہاں پر جیالوں نے نبیل گبول کا استقبال کیا اوراہلیان لیاری کی جانب سے لیوا ڈانس کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار نبیل گبول نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد انسان کے بچے بن جائیں، لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ہیں، اب ہم ان کی لاشیں اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہمیں لیاری والوں کو شاباشی دیتا ہوں جو انہوں نے اس حالت میں بھی لیاری کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے ، آج ایک مرتبہ پھر نبیل گبول پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا ہے،لیاری کے نوجوانوں کو کم سے کم دس ہزار نوکریاں دی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب سعودی شہزادہ یا قطری خط نہیں بچا سکے گا۔عوام نواز شریف کا احتساب کریں گے ،آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرادری کو لیاری سے الیکشن لڑائیں‘میری خواہش ہے بلاول بھٹو یا شہید بے نظیر بھٹو کہ صاحبزادیاں الیکشن لڑیں۔انہوں نے کہا کہ جن قوتوں نے لیاری کے نوجوانوں کو قلم کی جگہ اسلحہ دیا انکے خاتمے کا دن ہے۔2017 الیکشن کا سال ہے۔

متعلقہ عنوان :