گوادر کی توسیع کیلئے8 ارب رکھنے کی تجویز

پورٹ کے ماسٹر پلان کے تحت توسیع کیلئے 19ہزار 662ایکڑ سے زائد زمین کی ضرورت ہے،رپورٹ

پیر 27 فروری 2017 11:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء) گوادر پورٹ کی توسیع کیلئے حکومت کی جانب سے رواں سال لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی، پورٹ کے ماسٹر پلان کے تحت توسیع کیلئے 19ہزار 662ایکڑ سے زائد زمین کی ضرورت ہے، مجموعی لاگت 16ہزار ملین روپے آئے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر پورٹ کے ماسٹر پلان کے تحت پورٹ کی توسیع کے لیے حکومت کی جانب سے 19 ہزار 662 ایکڑ سے زائد زمین خریدی جائے گی جس کے پی سی ون پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم لینڈ ایکوزیشن کیلیے مجموعی طور پر 16 ہزار ملین روپے سے زائد رقم درکار ہے جس کیلئے وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 8ہزار ملین (8 ارب) روپے رکھنے کی تجویز حکومت کو دی گئی ہے۔