لاڑکانہ کے قریب گاؤں محمود دیرو میں مبینہ طور پر جرگے کے ذریعے دو کمسن بچیوں کی زبردستی نکاح کروانے کا معاملہ

پولیس نے کاروائی کر کے مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، (آج) مقامی عدالت میں پیش کیے جائیں گے، گرفتاریوں کی تعداد 11 ہوگئی

بدھ 22 مارچ 2017 23:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں محمود دیرو میں مبینہ طور پر جرگے کے ذریعے دو کمسن بچیوں کی زبردستی نکاح کروانے کا معاملہ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، آج مقامی عدالت میں پیش کیے جائیں گے، گرفتاریوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب گاؤں محمود دیرو میں کچھ روز قبل اسلم شاہ نامی شخص پر سیاہ کاری کا الزام لگاتے ہوئے اس کے دو بھتیجیوں سندھو شاہ اور نیلم شاہ کو ونی قرار دے کر زوہیب شاہ اور سلطان شاہ کے ساتھ زبردستی نکاح کروایا گیا تھا جس معاملے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جس کے بعد گذشتہ روز تعلقہ تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسے معاملے میں سیاہ کاری الزام کے زد میں آنے والے شخص اسلم شاہ، گلاب شاہ اور نوشاد شاہ کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ان گرفتاریوں کے بعد اب گرفتار افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔