افغان سیکورٹی فورسز کا جھڑپ کے دوران 7پاکستانی طالبا ن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بدھ 22 مارچ 2017 19:29

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ نورستان میں جھڑپ کے دوران 7پاکستانی طالبا ن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ نورستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7طالبان ہلاک اور 2دیگر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عسکریت پسندوں کو ڈیورنڈ لائن کے قریب ضلع کمادش میں سیکورٹی فورسز نے نشانہ بنایا۔ایک بارڈر پولیس کمانڈر نے بتایاہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ڈیورنڈ لائن کے ساتھ گزرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دھاوا بول دیا۔جھڑپ کے دوران سات پاکستانی طالبان مارے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :