بھارتی لا ء کمیشن کی دہشت گردی اور ملک سے جنگ کے علاوہ دیگر تمام جرائم میں پھانسی کی سزا ختم کرنے کی سفارش

بدھ 22 مارچ 2017 22:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)بھارتی لا کمیشن نے راجیہ سبھا کو دہشت گردی اور ملک سے جنگ کرنے کے علاوہ دیگر تمام جرائم میں موت کی سزا ختم کرنے کی سفارش کر دی ، مودی سرکار نے ریاستی حکومتوں سے لا کمیشن کی سفارش پر تجاویز مانگ لیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ ہنس راج اہیر کا کہنا ہے کہ لا کمیشن نے اپنی 262ویں رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ دہشت گردی اور ملک کے خلاف جنگ چھوڑنے کے سوا دیگر تمام جرائم میں پھانسی کی سزا ختم کرنے کی سفارش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ فوجداری قوانین آئین کی 7ویں شق میں شامل ہیں ، مودی سرکارنے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام چلنے والے علاقوں سے موت کی سزا ختم کرنے پر لا کمیشن کی سفارش پر ان کی تجاویز مانگ لی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :