امریکا میں والدین کو اپنی بیٹی کا نام ’’اللہ‘‘ رکھنے سے روکے جانے کا معاملہ عدالت میں پہنچ گیا

منگل 28 مارچ 2017 19:31

جارجیا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) امریکا میں والدین کو اپنی بیٹی کا نام ’’اللہ‘‘ رکھنے سے روکے جانے کا معاملہ عدالت میں پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں ایک جوڑے کی جانب سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کیخلاف عدالت میں کیس دائر کیا گیا ہے۔ کیس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا نام زلیخا گریس فل لورینا اللہ رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

 تاہم جارجیا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انہیں اپنی بیٹی کے نام کے آخر میں اللہ شامل نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔ بچی کے والد مسلمان جبکہ والدہ عیسائی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاستی قوانین کے تحت بچی کے نام کے آخر میں والد کا والدہ کا نام آنا چاہیئے۔ چونکہ اللہ نا تو بچی کے والد اور نا ہی والدہ کا نام ہے اسی لیے یہ لفظ بچی کے نام کے آخر میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔