پیرس میں ایشیائی کی ہلاکت پر پرتشددمظاہرے، کئی گاڑیوں اورسرکاری املاک کو آگ لگادی گئی،متعدد افراد گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 18:30

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گھریلو جھگڑے کے دوران پولیس کی جانب سے 56سالہ شخص کی ہلاکت کے بعد ایشیائی نژاد شہری مشتعل ہوگئے، پرتشدد احتجاج کے دوران کئی گاڑیوں اورسرکاری املاک کو آگ لگادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں گھریلو جھگڑے کے دوران پولیس کی جانب سے 56سالہ شخص کی ہلاکت کے بعد ایشیائی نژاد شہری مشتعل ہوگئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے پولیس کے ہاتھوں ایشیائی نژاد شہری کی ہلاکت کے خلاف درجنوں افراد پیرس کے مقامی تھانے کے سامنے جمع ہوئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔مشتعل ہجوم میں سے کچھ افراد نے پولیس پر بوتلیں اور پتھر پھینکنے شروع کیے اور دیکھتے ہی دیکھتے احتجاج تصادم میں تبدیل ہوگیا ،جلاو ،گھیرائو اور فائرکریکرز کا استعمال پیرس کے اکثر مظاہروں میں دیکھنے میں آتا ہے ۔بے قابو مظاہرین کوقابو کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراو کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، مظاہرے کے دوران 3 پولیس اہلکار پتھر لگنے سے زخمی بھی ہوئے ۔