ٹرمپ انتظامیہ کی امن کوششوں کا ساتھ دیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم

منگل 28 مارچ 2017 18:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر کی امن کوشش کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے دوستی کے لیے اپنے ہاتھ تمام ہمسایہ ملکوں کی جانب پھیلائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے اس مطالبے کو دہرایا کہ فلسطینی اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کریں۔ یہ امر اہم ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت کے ساتھ امن ڈیل طے کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس مناسبت سے معطل شدہ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی مشیر نے چند روز قبل اسرائیل، فلسطین اور اردن کے دورے کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :