ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور نے ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، نادرا حکام کے کہنے پر میرے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست میں موقف

منگل 28 مارچ 2017 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور نے ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور نے اسلام آباد ہائی کورٹ میںایف آئی آرکے خلاف درخواست دائر دی،امتیاز تاجورکی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، نادرا حکام کے کہنے پر میرے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اینٹی کرپشن کونسل کی اجازت کے بغیر میرے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ، گریڈ بائیس کا آفیسر ہونے کے ناطے اینٹی کرپشن کونسل کی اجازت کے بغیر ایف آئی آر درج کرنا غیر قانونی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دے ، واضح رہے کہ ڈپٹی چئیرمین نیب پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جس وقت وہ چیئرمین نادرا تھے اس وقت انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور فنڈ میں خرد برد کی۔

(مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :