سندھ اسمبلی اجلاس،مسلم لیگ (ف) کے نندکمار اور متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) سیف الدین خالد کی جانب سے پیش کردہ نجی قرار دادیں مسترد

منگل 28 مارچ 2017 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر مسلم لیگ (فنکشنل) نندکمار اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان ) سیف الدین خالد کی جانب سے پیش کردہ نجی قرار دادیں اسپیکر کی جانب سے مسترد کر دی گئیں ،جس پر ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان سے علامتی واک آؤٹ بھی کیا جبکہ مسلم لیگ (فنکشنل) کی مہتاب اکبر راشدی اور شہریار خان مہر نے اپنی قرار دادوں پر زور نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

ایوان کی کارروائی کے دوران 5 ارکان کی جانب سے قرار دادیں پیش کی گئی تھیں ۔