دہشت گردی کی جڑوں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے، صدر حسن روحانی

منگل 28 مارچ 2017 18:30

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بیخ کنی کے لیے عالمی تعاون اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو میں روس کی ایم جی او یونیورسٹی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بیخ کنی کے لیے عالمی عزم کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔

صدر نے کہا کہ مغربی تسلط اور دولت پر اجارہ داری کے خاتمے کا یہ زمانہ نئی دنیا کی داغ بیل ڈالنے کا بہترین موقع ہے اور اس کے لیے دہشت گردی کی جڑوں کو خشک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر صدر حسن روحانی کو ماسکو کی سرکاری یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی گئی۔صدر حسن روحانی اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کی دعوت پر روس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔