وائٹ ہاس کی 360 ڈگری ویڈیو سے ٹرمپ غائب،سوشل میڈیا پر لوگوں کے ویڈیو بارے دلچسپ تبصرے

منگل 28 مارچ 2017 18:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) وائٹ ہاس میں واقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اوول آفس کی 360 ڈگری ویڈیو جاری کردی گئی ، ویڈیو میں ٹرمپ کا کہیں نام ونشان نہیں، حتی کہ پورا آفس ہی خالی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدور کی رہائش گاہ اور بنیادی آفس وائٹ ہاس کو پوری دنیا میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اور لوگوں کو اس سے متعلق جاننے کا ہمیشہ سے ہی تجسس رہا ہے۔

حال ہی میں وائٹ ہاس میں واقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اوول آفس کی ایک 360 ڈگری ویڈیو جاری کی گئی لیک دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں ٹرمپ کا کہیں نام ونشان نہیں، حتی کہ پورا آفس ہی خالی ہے۔اس سے قبل سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی جنوری 2016 میں ایک 360 ڈگری ویڈیو ریلیز کی تھی، جس میں اوباما سمیت دیگر لوگ بھی نظر آرہے تھے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ کے دفتر کی 'خالی' ویڈیو پر بہت سے لوگوں نے تبصرے کیے اور سوال اٹھائے۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا، 'صدر کہاں ہیں اوول آفس خالی کیوں ہی ایک خاتون نے لکھا، 'یہ خالی ہی اچھا ہے۔ایک اور صارف نے ویڈیو بنانے والے پر بھی تنقید کی اور لکھا، 'اپنے موبائل سے 360 ڈگری ویڈیو مت بنایا کریں کیونکہ یہ اسی طرح کی شوقیہ لگتی ہیں، جیسے آپ کے صدر اور ان کے ساتھی۔ایک خاتون نے ٹرمپ پر چوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے آپ کے ٹیکس ریٹرنز جاننے میں زیادہ دلچسپی ہی'۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں امریکی صدارتی مہم کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی وفاقی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا جواب تھا کہ 'اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں ذہین ہوں۔دوسری جانب ایک صاحب نے ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'سب سے اچھی بات یہ ہوگی کہ ہم ایوانکا ٹرمپ کو امریکا کی پہلی خاتون صدر کے طور پر اس دفتر میں دیکھیں گے، شاید 46 ویں صدر۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کو سرکاری یا سیاسی عہدوں اور کاموں کا کوئی تجربہ نہیں ہے، وہ فیشن کی دنیا میں اپنا نام رکھتی ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم سے لے کر اب تک انہیں متعدد بار امریکی صدر کے ساتھ مختلف حوالوں سے جوڑا جاتا ہے۔گذشتہ دنوں امریکی انتظامیہ نے کہا تھا کہ ایوانکا ٹرمپ کو صدارتی محل یعنی وائٹ ہاس میں ایک دفتر دیا جائے گا، تاہم وہ سرکاری ملازم نہیں ہوں گی اور نہ ہی ان کے پاس کوئی عہدہ ہوگا۔

اس حوالے سے نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو نے ایوانکا کو 'طاقتور فرسٹ ڈاٹر' قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ بالآخر ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاس میں اپنا ذاتی دفتر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں، جہاں وہ بیٹھ کر حکومت کا حصہ نہ ہوتے ہوئے بھی حکومتی کام دیکھ سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :