نمیبیا میں نوماہ کی بچی کو جھولے میں پھینکنے پر گھریلوملازمہ گرفتار

خاتون نے گھر میں پوشیدہ کیمرہ لگا کر ملازمہ کے عزائم جانے اوراسے گرفتارکروادیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:08

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء)جنوبی افریقہ کے ملک نیمیبیا میں 9 ماہ کی بچی کو کھلونے کی طرح جھولے میں پھینکنے پر آیا کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک نیمیبیا کی رہائشی خاتون نے اپنی 9 ماہ کی بچی کی دیکھ بھال کے لیے آیا کو رکھا ہوا تھا تاہم خاتون نے اپنے گھر میں ایک پوشیدہ کیمرہ بھی لگا رکھا تھا کہ تاکہ وہ بچے کے ساتھ آیا کے سلوک کو جان سکیں، خاتون نے جب کام سے واپس آکر ویڈیو دیکھی تو ان کے ہوش ہی اڑ گئے۔

(جاری ہے)

خاتون نے ویڈیو میں دیکھا کہ بچی کو آیا نے ایک ہاتھ سے پکڑا ہوا تھا اور پھر آیا نے بچی کو ایک دم سے جھولے میں پھینک دیا۔ویڈیو دیکھنے کے بعد خاتون کے پاوں سے زمین ہی نکل گئی اور اس نے فورا شوہر کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد پولیس میں شکایات درج کرائی گئی، تاہم پولیس نے آیا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ آیا کی اس حرکت کے بعد مجھے کئی راتوں تک نیند نہیں آئی اور نہ ہی کھانا کھایا گیا، میرے لیے یہ انتہائی ناقابل یقین ہے اور نہ جانے آیا کب سے یہ حرکت کررہی تھی۔