والدہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، مریم نوازشریف کا ٹویٹ

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:58

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ کی طبعیت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نوازشریف نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ اب کلثوم نوازکی حالت خطرےسےباہرہے اور کلثوم نوازکوآئی سی یوسےپرائیویٹ وارڈمنتقل کردیاگیا۔ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ کلثوم نوازکی گزشتہ روزتیسری سرجری ہوئی تھی تاہم انہوں نے اپنی والدہ کی صحت یابی پردعائیں کرنےپرعوام کاشکریہ بھی ادا کیا۔