سعودی عرب میں انٹرنیٹ کالز بحال جبکہ واٹس ایپ کو تاحال بند ش کا سامنا ہے

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:08

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء) ذرائع کے مطابق سعودی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمشن (سی آئی ٹی سی) نے انٹرنیٹ پر آواز اور ویڈیو کال سروس فراہم کرنے والی تمام ایپلی کیشنز پر پابندی کو اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن وٹس ایپ کے صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ وٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سروس کو مہیا نہیں کیا گیا جو کہ انتہائی غلط ہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ دور ممالک میں رہنے والے انکے اپنوں سے وہ وٹس ایپ کے ذریعے زیادہ آسانی سے بات کر سکتے ہیں ۔ سعودی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمشن نے صارفین کے ان سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ حکام پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکے تھے کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہوئی سروسز کو بحال نہیں کیا جائے گا ۔ اور انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ وٹس ایپ ویڈیو کال کو ان بلاک کرنے والی کسی بھی ایپلیکیشن کے استعمال سے باز رہیں ۔ یہ قدم شہریوں کی حفاظت کے لئے ہی لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :