ْخالصتان تحریک کے حامی ہزاروں سکھوں نے نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں بھارت مخالف ریلی نکالی

مظاہرین نے بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے نعرے بھی درج تھے

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:24

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء)خالصتان تحریک کے حامی ہزاروں سکھوں نے نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں بھارت مخالف ریلی نکالی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے نعرے بھی درج تھے۔

(جاری ہے)

سکھوں نے اپنے مظاہرے کے دوران نہ صرف آزادی کا مطالبہ کیا بلکہ بھارت کو دہشتگرد ریاست اور سکھوں کی قاتل سٹیٹ قرار دیا ۔سکھ مظاہرین نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ ان پر جاری بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرایا جائے اور 1984 کے گولڈن ٹیمپل سانحے میں مارے جانے والے سکھوں کے اہلخانہ کی انصاف کی فراہمی میں مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :