سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرآنے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن روانگی کیلئے سامان باندھ لیا

شہبازشریف کل دن گیارہ بجے پی آئی اے کی پروازپی کے 757کے ذریعے روانہ ہوں گے،واپسی کیلئے 30ستمبرکی ٹکٹ کنفرم

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرآنے سے متعلق لاہورہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے لندن روانگی کیلئے سامان باندھ لیاہے ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کل دن گیارہ بجے اپنے لیگل ایڈوائزرمصطفیٰ رمدے کے ہمراہ پی آئی اے کی پروازپی کے 757سے روانہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کی واپسی کیلئے پی آئی کی پروازپی کے 758میں30ستمبرکیلئے کنفرم کروائی گئی ہے،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اوران کے بچے نیب کی طرف سے اثاثوں اوراکاؤنٹس کومنجمدکئے جانے پرکافی پریشان ہیں ،جبکہ میاں شہبازشریف کوجسٹس باقرنجفی رپورٹ کے منظرعام پرآنے سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں ،اس لئے دونوں بھائی لندن میں مستقبل کیلئے پلاننگ کوحتمی شکل دیناچاہتے ہیں ۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے علاج کیلئے طبی ماہرین کی ایک ٹیم بھی روانہ کی جارہی ہے ۔