ایران کے بارے میں فیصلہ کرلیا ، اعلان وقت آنے پر ہوگا، ٹرمپ

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:41

واشنگٹن ۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فیصلے تک پہنچ گئے ہیں کہ آیا امریکا کو 2015 ء کے بین الاقوامی معاہدے سے الگ ہو جانا چاہیئے جس کے تحت ایران کو جوہری اسلحے کی تیاری بندکرنے کا پابند کیا گیا تھاالبتہ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ اٴْن کا فیصلہ کیا ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے ساتھ امریکا کی تلخی کا معاملہ توجہ کا مرکز بن چکا ہے جس سے ایک ہی روز قبل اٴْنھوں نے ایران کی مذمت کی اور کہا کہ معاشی طور پر کمزور اور من مانی کرنے والا یہ وہ ملک ہے جس کی خاص برآمدات تشدد، خونریزی اور انتشارہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں عالمی تنظیم کے 193 ملکوں کے سربراہان کے سالانہ اجتماع کو بتایا کہ ایران کسی کی دھمکی برداشت نہیں کرتا اور ٹرمپ کی شکایات سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔

متعلقہ عنوان :