اخوان المسلمون سے تعلق، سعودی یونیورسٹی کے متعدد ملازمین برطرف

برطرف کیے جانے والے افراد میں مسلم رہنما، دانشور اور دیگر شامل ہیں،ہیومین رائٹس واچ

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:23

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء)سعودی حکام نے ملک کی ایک اہم جامعہ کے متعدد ملازمین کو اخوان المسلمون سے تعلق کے شبے میں برطرف کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اخوان المسلون سعودی عرب میں کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والے افراد میں مسلم رہنما، دانشور اور دیگر شامل ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جامعہ کے ملازمین کے خلاف ایک منظم انداز سے کریک ڈاؤن گزشتہ دس روز سے جاری ہے۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کی تعداد تیس تک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :