کولکتہ، مغربی بنگال کے ضلع اسلام پورکی عدالت میں پہلی خواجہ سرا ء کوجج مقررکردیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:58

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء) مغربی بنگال کے ضلع اسلام پورکی عدالت میں پہلی خواجہ سرا ء کوجج مقررکردیا گیا۔29 سالاخواجہ سرا ء جوئیتا مالا مونڈال کولکتہ میں پیداہوئی، اسکول میں امتیازی سلوک کے باعث 2009 میں اپنا گھرچھوڑکرشمالی بنگال کے ضلع اسلام پورمیں رہائش اختیارکی اور یہاں سے خواجہ سرئواں کے حقوق کے لیے تنظیم قائم کی جس میں 2 ہزار سے زیادہ خواجہ سراء شامل ہوئے۔

بھارتی سپریم کورٹ نی2014 میں خواجہ سرائوں کو تیسری جنس کے طورپرشناخت دیتے ہوئے حکومت کو احکامات جاری کئے تھے کہ خواجہ سرائوں کو ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ جاری کیا جائے۔ عدالتی احکامات کے تحت خواجہ سرا ء جوئیتامالامونڈال کو بنگال کے ضلع اسلام پور کی لوک عدالت کی پہلی خواجہ سر اء جج مقررکردیا گیا،جوئیتا مالا بھارت کی پہلی خواجہ سر اء ہیں جن کو جج مقررکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں اداریکے مطابق خواجہ سراء جج جوئیتامونڈال کاکہناتھا کہ خواجہ سرئواں کومعاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرنا پڑتاتھا یہ ایک تکلیف دہ موقع تھا، لوگوں کے تضحیک آمیزرویے کے باعث تعلیم شروع کی اور قانون کی ڈگری حاصل کی۔ جوئیتامالامونڈال کاکہنا تھا کہ معاشرے سے ملنے والی عزت پربہت خوش ہوں، اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک مالک مکان اورکرایہ داروں سمیت بینک لون کے چارمقدمات کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اورامید کرتی ہوں کہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے جاری رکھوں گی۔