شمالی کوریا پر پہلا بم گرائے جانے تک مفاہمت کی کوششیں جاری رہیں گی‘ریکس ٹلر سن

امریکی صدر نے مجھ پر واضح کر دیا ہے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں‘امریکی وزیر خارجہ

پیر 16 اکتوبر 2017 13:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء)امریکی سیکریٹری ا?ف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ پیانگ یانگ کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مفاہمت کی کوششیں شمالی کوریا پر پہلا بم گرائے جانے تک جاری رہیں گی۔امریکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ہدایات جاری کی ہیں کہ شمالی کوریا کے ساتھ تنازع کو ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی جائیں جبکہ ان کوششوں کو شمالی کوریا پر پہلا بم گرائے جانے تک جاری رکھا جائے۔

امریکی سیکریٹری ا?ف اسٹیٹ کے اس بیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی اہمیت کو ختم کردیا جس میں انہوں نے ریکس ٹلرسن کی شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ مفاہمت کی کوششوں کے حوالے سے کہا تھا کہ ریکس ٹلرسن،لٹل راکٹ مین کے ساتھ مفاہمت کرکے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکی صدر نے مجھ پر واضح کر دیا ہے کہ میری سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں۔

رواں برس جولائی میں شمالی کوریا کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ا?ئی سی بی ایم) کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس کامیاب تجربے کے بعد اب امریکا شمالی کوریا کے میزائلوں کے نشانے پر ہے۔بعد ازاں امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے جواب میں اسے خبردار کرنے کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک میزائل تجربہ کیا تھا۔امریکی صدر نے بعدازاں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیونگ یانگ کو اپنے ہتھیاروں کی وجہ سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔