سعودی عرب ، بیٹے نے چھریوں کے وار سے ماں کا قتل کر دیا

پیر 16 اکتوبر 2017 12:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء) مقامی باخبر ذرائع کے مطابق ایک سعودی شہری نے تیز دار دھار آلے سے پے درپے وار کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس کو تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ قاتل ذہنی مریض ہے اور اس نے واردات کے فوری بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اسکی ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رفحاءسینٹرل اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملی۔

متعلقہ عنوان :