موغادیشو میں ٹرک بم دھماکوں سے مرنے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی

پیر 16 اکتوبر 2017 16:27

نیروبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہفتہ کو ہونے والے دو ٹرک بم دھماکوں سے مرنے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکوں کی جگہ پر اب بھی جلی ہوئی گاڑیوں کے ڈھیر لگے ہیں اور تباہ ہونے والے سفاری ہوٹل کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں۔حکومت نے اس اندوہناک واقعہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس کی ذمہ داری الشباب پر عائد کی ہے۔حکام کے مطابق دارالحکومت کے تمام ہسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔انٹر نیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس نے ٹرک بم دھماکوں میں اپنے پانچ رضاکاروں کی موت کی تصدیق کی ہے۔