آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے عمران خان پر جنسی حراساں کیے جانے کا الزام

پیر 16 اکتوبر 2017 21:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء) آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے عمران خان پر جنسی حراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشہور آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کے نام سے ٹوئٹر پر چل رہے اکاونٹ سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے متعلق کی گئی ٹوئٹس نے خاصا ہنگامہ کھڑا کیا ہے۔

لارا بنگل کے نام سے موجود اکاونٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمران خان نے 2013 میں انہیں جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم اس حوالے سے معروف نیوز کاسٹر رابعہ انعم کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ لارا بنگل کے نام سے موجود جس اکاونٹ سے یہ ٹوئٹس کی گئی ہیں، وہ اکاونٹ جعلی ہے۔ یہ اکونٹ لارا بنگل کا اکاونٹ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :