پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور ضمنی الیکشن میں اساتذہ نے ڈوٹیاں دینے سے انکار کردیا

پیر 16 اکتوبر 2017 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء) پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور ضمنی الیکشن میں اساتذہ نے ڈوٹیاں دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اساتذہ نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا پشاور میں چھبیس اکتوبر کو ہونے والے این اے فور ضمنی الیکشن میں اساتذہ نے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے ،کالجز ٹیچرز ایکشن کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بطور پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی نہیں کریں گے،اساتذہ کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک کلاسوں کا بائیکاٹ بھی جاری رہے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے فور ضمنی الیکشن میں ایک سو پچاس کے قریب لیکچررزکی بحیثت پرائیذانگ افیسرڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں۔