تحریک لبیک یا رسول اللہ کا وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ سے پیچھے ہٹنے سے انکار

جب تک وزیر قانون کا استعفیٰ نہیں آئے گا اس وقت تک دھرنا ختم نہیں ہوگا معاملے کی تحقیقات اور راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، پیرآف گولڑا پیر نظام الدین جامی اور تحریک لبیک پیر افضل قادری کی مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 21 نومبر 2017 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ نے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر تے ہوئے کہاہے کہ جب تک وزیر قانون کا استعفی نہیں آئے گا اس وقت تک دھرنا ختم نہیں ہوگا اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پیر آف گولڑا پیر نظام الدین جامی اور تحریک لبیک پیر افضل قادری کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر پیر اف گولڑہ پیر نظام الدین جامی نے کہاکہ وطن عزیز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پیر افضل قادری نے بھی ملک کے موجودہ ملکی صورتحال پر اتفاق کرلیا ہے اورتمام معاملات کو صبر و تحمل سے حل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ دھرنے سے متعلق مذاکراتی عمل جاری ہے اس موقع پر پیر افضل قادری نے کہاکہ ہمارا بنیادی مطالبہ یہی ہیکہ وزیر قانون کو برطرف کیا جائے وزیر قانون کی نگرانی میں ہی سب کچھ ہواہے انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے قانون سے سیون بی اور سیون سی کو ختم کیا گیا ہے یا صرف ٹائیٹل تبدیل کیا گیاہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے متنازعہ شق بحال کر دی ہے مگر اس کے پیچھے کون تھا ان کو سامنے لایا جائے انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی بڑا مطالبہ نہیں کیا ہے ہم صرف وزیر قانون کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں ہمارا مطالبہ پوری پارلیمنٹ یا کمیٹی کے مستعفی ہونے کا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ کیا حکومت ختم نبوت پر ایک وزیر کو نہیں ہٹا سکتے ہیں اگر وزیر قانون بے گناہ ہیں اور ثابت ہوئے تو دوبارہ کابینہ میں شامل کر لیں انہوں نے کہاکہ ایسے خلاف اپریشن کی ایسی تیاریاں کی جا رہی ہیں جیسے کسی دشمنوں کے ساتھ مقابلہ ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی لوگ نہیں جو حملہ ہوا تو بھاگ جائیں گے دھرنے میں بے شمار لوگ ہیں جو ختم نبوت کے جزبے سے سرشار ہیں ہمیں گولڑہ شریف اور دیگر مکاتب فکر کے علماء کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے انہوں نے کہاکہ یہ دھرنا پانچ دس ہزار کا نہیں پورے پاکستان کے مسلمانوں کا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک کے رہنماء وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے پر برقرار ہیں توہین رسالت سے متعلق جو غلطی ہوئی وہ غلطی نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش ہے ہمارا مطالبہ ہے یہ تمام کاروائی کرنے والوں کا تعین کیا جائے ہم نے وزیر قانون کے استعفے کا چھوٹا سا مطالبہ رکھا ہے ورنہ ہم پارلیمنٹ اور قائمہ کمیٹی کے اراکین کے استعفے کا مطالبہ کر لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے ہمارے دھرنے سے عام انسانوں کو تکلیف ہو رہی ہے اس سلسلے میں حکومت کی ہٹ دھرمی افسوسناک ہے ہم نے ایک ہی وزیر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے حکومت رینجرز اور دیگر فورسز کو ہمارے ارد گرد جمع کرارہی ہے ہم پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہے کوئی ملک دشمن نہیں ہیں اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو پورہ ملک اس حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو جائے گی انہوں نے خبردار کیا کہ گہم پر حملہ کرنے سے ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے ایسا نہ ہو کہ ایک وزیر کو بچاتے بچاتے پوری حکومت ہی نہ ختم ہو جائے انہوں نے پیر نظام الدین جامی صاحب سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے پر آپ کردار ادا کریں اس موقع پر نظام الدین جامی نے کہاکہ اس ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں بن سکتا جو ناموس رسالت کے خلاف ہو قادیانیت اور مرزائیت کے پس پشت جو قوتیں ہیں وہ سرگرم عمل ہیں اس حوالے سے آج پچاس سے زائد مختلف علماء سے رابطے ہوئے انہویں نے کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں یہ کوئی سیاسی دھرنا نہیں یہ ایک مذہبی دھرنا ہے اور ان کے شرکاء ختم نبوت کے جزبے سے سرشار ہیں اگر حکومت کسی اپریشن کا ارادہ رکھتی ہو تو میں ان کو نتبیہ کرتا ہوں اگر کوئی اپریشن کیا گیا تو پوری اہل سنت ولجماعت میدان میں ہو گی انہوں نے کہاکہ ابھی صرف ایک فیصد لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں اوربارہ مطالبات میں سے زاہد حامد کے استعفی کا مطالبہ بنیادی مطالبہ ہے حکومت نے یقین دلایا ہے کہ کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے گا پیر نظام الدین جامی نے کہاکہ راجہ ظفرالحق رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ذمہ داران کے پیچھے کون ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو پتا ہونا چاہیے کہ ووٹ ختم نبوت کے منکرین کو دے رہے ہیں یا محافظین کو انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مسلمان بھی ہیںیقین رکھیں جلد ہی شہریوں کو خوشخبری ملے گی شہریوں کی تکلیف عارضی ہے عوام کو اس صبر کا اجر ملے گا حکومت دھرنے والوں کیخلاف کارروائی سے باز رہے انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کیلئے تمام رفقاء کو تیار رہنے کا کہہ رہا ہوں تمام لوگ خود کو پرامن رکھیں اور حتمی اعلان تک گھروں میں رہیں پیر نظام الدین جامی نے کہاکہ گولڑہ شریف کبھی سیاسی مہم میں ملوث نہیں رہا ہے ہم نے طاہرالقادری کے لانگ مارچ سیاسی ہونے پر حمایت نہیں کی تھی پاکستان کی سالمیت ختم نبوت کے ساتھ ہی منسلک ہے پاکستان کی خانقاہیں کسی دہشتگرد تنظیم سے منسلک نہیں ہیںہم غیر مسلح ہیں اوراپنے عقائد کے تحفظ کیلئے نکلنا ہمارا حق ہے انہوں نے کہاکہ قادیانی الگ مذہب ہے وہ خود کو مسلمان نہ کہیں اگر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ہو جاتے ہیں تو باقی معاملات پنجاب حکومت سے طے ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ گیستعفی آتے ہی دھرنا ختم ہو جائے گا تاہم وزیر قانون کو بتانا ہوگا ان کے پیچھے کون ہے صرف مستعفی ہو جانا ہی کافی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر زاہد حامد مسلمان ہیں اور اپنے عقیدے کا اظہار کر چکے ہیں زاہد حامد کو غیر مسلم یا قادیانی نواز نہیں کہا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کی وجہ سے زاہد حامد کی جان کو بھی خطرہ ہے وہ اپنے عقیدے پر دوبارہ بھی وضاحت کریں گے ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں عدلیہ بھی شریعت کا احترام کرے انہوںنے کہاکہ مولانا خادم رضوری سے غیر اخلاقی گفتگو پر بات ہوئی ہے خادم رضوی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ غیر اخلاقی گفتگو کرنے والے سے مائیک واپس لے لیا جائے گا اس موقع پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنما پیر افضل قادری نے کہاکہ فوج کا ہمارے پیچھے ہونے کا تاثر غلط ہے اگرفوج ہمارے پیچھے ہوتی تو پوری حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہمارا فوج کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہمارے پیچھے کوئی سیاسی جماعت ہے نہ کسی کی فنڈنگ ہے انہوں نے کہاکہ اگر وزیر قانون غلطی مان رہے ہیں تو ہمارا موقف مزید مضبوط ہوگیا ہے اگر وزیر قانون کو ملک دشمنوں سے خطرہ ہے تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرے۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :