قومی اسمبلی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے کالے قانون کو مسترد کر دیا،یہ پارلیمنٹ کی کامیابی ہے،وزیر مملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء)وزیر مملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے کالے قانون کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ قانون سازی کے معاملات پر سیاست کرنے سے گریز کریں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ الیکشن ترمیمی بل کا قومی اسمبلی سے مسترد ہونا پارلیمنٹ کی کامیابی ہے۔