بھارت میں85 سالہ بھکارن کا مندر کو ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ

مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے، میرے لئے خدا ہی کافی ہے، سیتا لکشمی

منگل 21 نومبر 2017 13:24

میسور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء) بھارت میں 85 سالہ معمر بھکاری خاتون نے مندرکو ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست میسور میں 85 سالہ ضعیف بھکاری خاتون سیتا لکشمی نے وونٹی کوپال کے مندرپراسنا انجانیاسوامی کی تعمیروترقی کیلئے ڈھائی لاکھ روپے عطیہ کردیے۔

85 سالہ بھکاری خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرے لئے خدا ہی کافی ہے اور مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے، اس مندر کی انتظامیہ نے میرا بہت خیال رکھا ہے، اگرمیں یہ رقم اپنے پاس رکھتی تو یہ چوری بھی aہوسکتی تھی اس لئے میں نے اس رقم کو مندر کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :