آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے معاون وزیر خارجہ کونگ زوآن یو کی ملاقات

علاقائی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 21 نومبر 2017 19:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چین کے معاون وزیر خارجہ اور آبنائے کوریائی امور کے خصوصی ایلچی کونگ زوآن یو نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے معاون وزیر خارجہ نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا اور سراہا۔