سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئین و قانون کی بالادستی کے نظریے پر کام کر رہے ہیں ،ْ مصدق ملک

منگل 21 نومبر 2017 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئین و قانون کی بالادستی کے نظریے پر کام کر رہے ہیں ،ْ مسلم لیگ (ن) نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں اپنا نظریہ عوام کے سامنے پیش کریں گے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں وہ اپنا نظریہ عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے کے فروغ کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ چاہتی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں لیکن ہمیں ان غلطیوں کو دوبارہ دہرانے کی بجائے ان سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) احتساب چاہتی ہے لیکن یہ احتساب شفاف انداز میں ہونا چاہیئے اور احتساب کے نظام میں بہتری لانے کی بھی گنجائش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت فیض آباد میں موجود مظاہرین کے دھرنے کے خاتمے کے لیے پرامن طرح جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :