مریم نواز کا (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی رجب بلوچ کا کینسرکے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود نوازشریف کے حق میں ووٹ دینے قومی اسمبلی آنے پر خراج تحسین

منگل 21 نومبر 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء)مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب بلوچ کے کینسرکے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود نوازشریف کیلئے ووٹ پول کرنے قومی اسمبلی آنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹوئٹر پر کئے گئے ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے رجب بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جو کینسر کے مریض ہیں اور شدید بیمار ہیں وہ نوازشریف کی قیادت کی توثیق کرنے پارلیمنٹ آئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کو پختہ عزم کہتے ہیں ۔