سعودی مملکت میں غیر ملکیوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

منگل 21 نومبر 2017 14:37

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء) مقامی ذرائع سعودی گزٹ کے مطابق اقامہ و لیبر قوانین اور سرحدکے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے36656غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گزشتہ ہفتے بدھ کے دن سے ریاست میں مشترکہ سیکیورٹی آپریشن شروع کیا گیا تھا تب سے اتوار تک کئی مبینہ گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع سے آنے والی تفصیلات کے مطابق ان میں 22085 افراد اقامہ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے ، 6874 افراد کو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور 7697 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیے گئے ہیں۔مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق ان میں سے 77فیصد یمنی، 21 فیصد ایتھوپین تھے جبکہ 3 ایسے شہری گرفتار کئے گئے جو مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

ترحیل میں 9349 افراد کو ملک بدر کرنے کی کاروائی جاری ہے۔ ان میں سے 8371 مرد اور 978 خواتین شامل ہیں۔ ایسے 27 سعودی شہری بھی گرفتار کئے گئے جو غیر قانونی تارکین کو سفر یا رہائش فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ 4457 کو بیدخل کردیاگیا۔ 3223 کو فوری سزائیں دی گئیں۔ 2750 کو سفری دستاویزات کیلئے سفارتی مشنوں کے حوالے کردیاگیا۔ 2891 کو ریزرویشن کی کارروائی مکمل کرنے کا پابند بنا دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :